تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

شان مسعود کو پی سی بی میں عہدہ ملنے پر شاہد آفریدی کا ردعمل

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو پی سی بی میں عہدہ ملنے پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے شان مسعود کو پی سی بی میں کنسلٹنٹ برائے انٹرنیشنل کرکٹ اور پلیئرز افیئرز مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور اسے بہترین انتخاب قرار دیا۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعریف کی اور لکھا کہ ’شان مسعود کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔‘شاہد آفریدی نے تجویز دی کہ سابق وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد ڈومیسٹک کرکٹ کی قیادت کے لیے ایک مثالی امیدوار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد ڈومیسٹک کرکٹ کی قیادت کرنے کے لیے بہترین ہیں، صرف کرکٹرز ہی اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے چیلنجز اور ضروریات کو صحیح معنوں میں سمجھتے ہیں۔

سابق کپتان نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے سوچ سمجھ کر اور مستقبل کے حوالے سے فیصلے کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے شان مسعود کو ذمہ داری تو دے دی لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ وہ بطور ٹیسٹ کپتان برقرار رہیں گے یا نہیں۔
پی سی بی کے مطابق اس عہدے میں بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس کی منصوبہ بندی اور انعقاد، پاکستان کی قومی، شاہینز، انڈر 19، انڈر 16 اور ابھرتی ہوئی ٹیموں کے ہوم اور بیرون ملک دوروں کے لیے ایم او یوز کی تیاری شامل ہے۔

اس میں آئی سی سی میٹنگز کی تیاری، لاجسٹکس اور ٹورنامنٹ کے بجٹ کو تیار کرنا، اور تمام فارمیٹس میں ایف ٹی پی ٹورز کے لیے مذاکرات، معاہدے پر عمل درآمد، اور سفری منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔یاد رہے کہ شان مسعود نے 2013 میں جنوبی افریقہ کے خلاف بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کے بعد سے اب تک 44 ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button