تازہ ترین
پاکستان

کین ولیم سن اور نیتھن سمتھ کیوی اسکواڈ میں شامل

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیم سن اور آل راؤنڈر نیتھن سمتھ کو انگلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو کین ولیم سن کے آبائی میدان بے اوول، تورانگا میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ ایک ماہ سے کین ولیم سن ایک معمولی انجری کے باعث کرکٹ سے دوری اختیار کئے ہوئے تھے اور اسی وجہ سے وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور زمبابوے کے دورے میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔ اب وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو کر دوبارہ ٹیم میں شامل ہورہے ہیں۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ راب والٹر نے کین ولیم سن اور نیتھن سمتھ کی واپسی کو ٹیم کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔والٹر کا کہنا تھا کہ کین ولیم سن اور نیتھن سمتھ دونوں نے اپنی انجری اور بیماری سے نجات کے لیے سخت محنت کی ہے۔

کین کی مہارت، تجربہ اور قیادت ٹیم کے لیے بے حد قیمتی ہے۔ نیتھن سمتھ نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد طویل بحالی کا عمل مکمل کیا ہے۔نیتھن سمتھ کا کہنا تھا کہ وہ اب مکمل فٹ ہیں اور سیزن کے لیے تیار ہیں۔ ستمبر سے میں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہا تھا اور اب فٹنس حاصل کر چکا ہوں۔ٹیم کی قیادت تجربہ کار آل راؤنڈر مچل سینٹنر کے سپرد کی گئی ہے جو حالیہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button