قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایم ایس لسانیات و ادبیات کے طلبہ کیلئے تعارفی سیشن کا انعقاد

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم علم، حکمت اور رویوں کے ذریعے معاشروں کو بدلنے کا ایک ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت کی میرٹ سائیٹین تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔اس تقریب میں بریگیڈیئر (ر) خوش محمدجنرل منیجر آغا خان ایجوکیشن سروسز پاکستان،جنرل منیجر گلگت بلتستان اور چترال سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔جنرل منیجر آغا اے کے ای ایس پی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں سابق اور موجودہ ہز ہائینس کے وژن کے تحت تعلیمی خدمات پر ایک رپورٹ شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ 60فیصد سے زیادہ طلباء کو مالی امداد مل رہی ہے۔
بعد ازاں وائس چانسلر جامعہ قراقرم نے پوزیشن ہولڈ طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ وائس چانسلر جامعہ قراقرم نے اپنی اختتامی تقریر میں طلباء اور ان کے والدین کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دی۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ زندگی میں اعلیٰ جذبہ اور عمدگی کا وژن رکھیں۔اپنے آپ اور اللہ پر بھروسہ رکھیں اور زندگی میں مثبت اور پر امید رہیں۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے والدین کا احترام کریں جنہوں نے ان کی ترقی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔











