تازہ ترین
ضلع گلگت

داریل تانگیر ایکسپریس وے منصوبہ، سیاحت و معاشی سرگرمیوں بارے اہمیت کا حامل ،معیار ،رفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، حاجی گلبر خان

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ داریل تانگیر ایکسپریس وے سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، اس منصوبے کی معیار اوررفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ داریل تانگیر ایکسپریس وے کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ اس اہم منصوبے میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔وزیر اعلی نے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ داریل تانگیر ایکسپریس وے کو ہدایت کی کہ فیز II کی تیاری میں غیر ضروری تاخیر مشاہدہ کیا گیا ہے اس اہم منصوبے کا فیز II کو31اکتوبر تک حتمی شکل دے کر متعلقہ فورم میں پیش کیا جائے۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ کو ہدایت کی کہ داریل تانگیر ایکسپریس وے میں جاری کام کو تیز کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلی کو صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے داریل تانگیر ایکسپریس وے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button