گورنرگلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے امیر اہلِ سنت والجماعت قاضی نثار احمد کی عیادت کی

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے حال ہی میں گلگت میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے امیر اہلِ سنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان قاضی نثار احمد کی انکی رہائشگاہ پر عیادت کی اور اس واقع میں زخمی ہونے کے باوجود ہسپتال سے امن و امان کا پیغام دینے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نےکہا کہ قاضی نثار احمد کا یہ مثبت اور بردبار رویہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے حوصلہ افزا اور وحدتِ ملی کے جذبے کو فروغ دے گا۔گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ حکومت گلگت بلتستان امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قاضی نثار احمد کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور گلگت بلتستان میں ہمیشہ امن و استحکام قائم رہے۔











