تازہ ترین
پاکستان

پی سی بی کا قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔قائد اعظم ٹرافی کے میچز پشاور، راولپنڈی، اسلام آباداور ایبٹ آباد میں کھیلے جائیں گے، ملک کے سب سے پریمیئر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو گا۔
رپورٹس کے مطابق ایونٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلیوز، لاہور وائٹس، ملتان، پشاور اور دفاعی چیمپئن سیالکوٹ شامل ہیں۔

ہر ٹیم 9، 9 میچز کھیلے گی، فائنل سمیت مجموعی طور پر 46 میچز ہوں گے، ابتدائی 2 پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا،ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہو گا۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔ ایشیا کپ ٹرافی سے متعلق بات اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل نہیں، راجیو شکلا نے ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے اصرار کیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے جواب دیا کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان دفتر آکر مجھ سے لے جائے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم مودی سرکار کی ایما پر ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ٹرافی وصول نہ کرنے پر ناصرف دنیائے کرکٹ بلکہ بھارت میں بھی رسوا ہو رہی ہے اور اس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button