تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

گلگت ،وادی نلتر میں معذور افراد کے لیے ’’ہائیکنگ اینڈ ایکسپوژر ٹور ‘‘ کا انعقاد

ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت کے ویمن وِنگ کے زیر اہتمام اور تحصیل انتظامیہ دنیور کے تعاون سے ’’بصارت سے آگے کی دنیا‘‘ کے سلوگن کے تحت معذور افراد کے لیے وادی نلتر میں ’’ہائیکنگ اینڈ ایکسپوژر ٹور ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔اس ہائیکنگ ایونٹ میں بصارت سے محروم 35 طلبہ سمیت دیگر معذوریوں کے حامل افراد نے شرکت کی، جن کی معاونت کے لیے سائٹڈ گائیڈز بھی ان کے ہمراہ تھے۔شرکا نے وادی نلتر میں سکینگ پوائنٹ کی آخری بلندی تک ہائیکنگ کی جس سے ان کی خوشی، جوش و جذبے اور خود اعتمادی میں واضح اضافہ دیکھنے کو ملا۔اس سرگرمی کا بنیادی مقصد بصارت سے محروم افراد کی معاشرتی شمولیت، ذہنی و جسمانی صحت کی بہتری اور ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت اور اس کے ویمن وِنگ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر دنیور محمد عامر تحسین کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس شاندار ایونٹ کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لیے سپانسرشپ فراہم کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button