تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

گلگت ،پولیس سپاہی کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،3افراد ہلاک ،2شدید زخمی

گلگت پولیس سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے سپاہی نے گھر میں گھس کے فائرنگ کر دی،ایک ہی خاندان کے 3افراد ہلاک 2 شدید زخمی ہوگئے،پولیس نے تین مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات دو بجے حیدری محلہ جوٹیال میں اس وقت رونما ہوا جب SPUسپاہی کامران تیس ایم ایم پستول سے لیس ہو کر مسمی شرین خان کے گھر میں گھس گیا اور سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند پچاس سے زانڈ رانڈ فائر کیے گولیاں لگنے سے شیرین خان اس کی بیوی شمس القمر بیٹا اظہار علی بہو حنا اور تین سالہ بیٹی بنین الزہرا شید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر پی ایچ کیو ہسپتال گلگت لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود تھوڑی دیر بعد ہی شیرین خان اور اظہار علی بحق ہو گئے جبکہ آج دن کو مسمات شمس القمر بھی جان کی بازی ہار گئیں . زخمی بچی اور بہو کا علاج جاری ہے . زرائع کے مطابق تقریبا دو مہینے قبل شیرین خان اور سپاہی کامران کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جو کہ آپس میں رشتہ دار بتائے جا رہے ہیں . پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تین مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button