تازہ ترین
ضلع گلگت

خوشحال اور مستحکم گلگت بلتستان کیلئے اپنے آمدن میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے، وزیراعلیٰ

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ خوشحال اور مستحکم گلگت بلتستان کیلئے اپنی آمدن میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے، آمدن میں اضافہ کئے بغیر عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مالی سال 2024-25 کے حوالے سے محصولات کے اہداف (Revenue Targets) کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس مالی سال کیلئے 6 ارب ریونیو ٹارگٹ محکموں کی مشاورت سے متعین کیا گیا تھا جس میں پیشرفت حوصلہ افزاء ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکرٹری برقیات کو ہدایت کی کہ بجلی کے بلوں کے حصول کے عمل کو بہتر بنائیں، بروقت صارفین کو بجلی کے بلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بل ادا نہ کرنے والے صارفین کیخلاف بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر تمام محکموں کے سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ محکموں میں جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن کو متعارف کرایا جائے۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری خزانہ نے ریونیو ٹارگٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button