تازہ ترین
ضلع گلگت

ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن 7 ویں بلند ترین چوٹی دھولاگیری سر کر لی

پاکستان کے نوجوان اور باہمت کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے 7ویں بلند ترین چوٹی دھولاگیری Dhaulagiri سر کرکے ایک اور تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی دھولاگیری (8167 میٹر) کو بغیر اضافی آکسیجن اور کسی مدد کے کامیابی سے سر کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستانی کوہ پیما نے جس چوٹی کو سر کیا ہے وہ نیپال میں واقع ہے اور کوہ پیمائی کی دنیا میں اسے ایک خطرناک اور چیلنجنگ پہاڑ سمجھا جاتا ہے۔سدپارہ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ الحمدللّٰہ دھولاگیری سر کرلی ہے، بغیر آکسیجن اور بغیر کسی مدد کے، اس مہم کو 10 مئی کو کامیابی سے مکمل کیا۔

https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.695.1_en.html#fid=goog_2096558898

اس اہم کامیابی کو الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری نے پاکستان اور عالمی کوہ پیمائی برادری کیلیے فخر کا لمحہ قرار دیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ساجد کی اس مہم میں سیون سمٹ ٹریکس نیپال اور سبروسو پاکستان نے تعاون کیا جبکہ ٹیکنیکل گیئر کیلاس کمپنی نے فراہم کیا۔یاد رہے کہ ایسا پہلا مرتبہ نہیں ہوا کہ ساجد نے بغیر اضافی آکسیجن چوٹی سر کی ہو، 2023ء میں انہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو بغیر آکسیجن کے سر کرلیا تھا، جو ایک نایاب عالمی کارنامہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button