افواج پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر کے بھارت کو صحیح وقت پر معقول جواب دیا،وزیر اطلاعات گلگت

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز کرتے ہی انڈیا میں جو کھلبلی مچ گئی ہے وہ ان کی نام نہاد میڈیا رپورٹس سے ہی لگایا جاسکتا ہے۔ افواج پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحیح وقت پر معقول جواب دیا۔ پاکستان/بشمول گلگت بلتستان کے عوامی جزبات و توقعات کے مطابق جواب کو عوام نے سراہا ۔انہوں نے کہا پاکستانی افواج نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور سپلائی ڈپو کو تباہ کردیا.انہوں نے کہا بھارتی افواج کیا سمجھے کہ افواج پاکستان نے اپریشن کا جو نام دیا ہے اسکا مطلب ہی سیسہ پلائی دیوار ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کا ردعمل پر بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا اور جنگ بندی کے لئے رابطے شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا انڈین میڈیا خود بھارت میں ہونے والی تباہی پر واویلا کر رہی ہیں۔