آپریشن "بنيان المرصوص” دشمن پر قہر بن کر ٹوٹے گا، پاکستانی قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سید مہدی شاہ

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ آپریشن بنيان المرصوص بھارت پر قہر بن کر ٹوٹے گا۔ اس وقت پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔افواج پاکستان دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہیں، جنہیں پیشہ وارانہ مہارت، نظم و ضبط، جرأت اور بہادری میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہماری بہادر افواج کا شیوہ ہے۔گورنر مہدی شاہ نے بھارت کے جنگی جنون کو خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ ایک شدت پسندانہ سوچ کی نمائندگی کرتا ہے، جس سے نہ صرف بھارتی مسلمانوں کو خطرات لاحق ہیں بلکہ سکھ برادری بھی اس انتہاپسند نظریے کی زد میں ہے۔
Tap to unmute
Advertisementانہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن اور ذمہ دار ریاست ہے، تاہم قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ بھارت کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔سید مہدی شاہ نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے اور دشمن کو جواب دینا وقت کی اہم ترین ضرورت تھا،ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں۔