چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر اہم اجلاس

موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی رابطہ کمیٹی کے تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سوشل میڈیا پر فوجی تنصیبات اور افواج کی نقل و حرکت کی تصاویر فوری طور پر ہٹائی جائیں۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی جبکہ محکمہ اطلاعات کو عوام میں اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان میں صوبائی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام محکمے، قانون نافذ کرنے والے ادارے، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور افواج پاکستان کے درمیان قریبی رابطہ اور معلومات کا بروقت تبادلہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ ناگہانی صورتحال کا بروقت اور مؤثر طریقے سے سدباب کیا جا سکے۔