اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت نثار احمد انچارجز سب ڈویژن جگلوٹ سب ڈویژن دنیور سب ڈویژن گلگت اور فیلڈ سٹاف سے میٹینگ کر رہے ہیں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت نثار احمد انچارجز سب ڈویژن جگلوٹ سب ڈویژن دنیور سب ڈویژن گلگت اور فیلڈ سٹاف سے میٹینگ کر رہے ہیں .
جس میں گندم اور آٹا کے مستحق صارفین کی فہرستوں کو نادرا سے تصدیق شدہ افراد کو گندم و آٹا ایشو کیا جائے گا ۔اور غیر مقامی رہائشی اور جعلی اندراجات کو گندم و آٹا ایشو نہیں کیا جائے گا ۔محکمہ خوراک نے ان مشکوک اندراجات کی جانچ ، تصدیق یا ممکنہ اصلاح کے لئے 31 مئی 2025 تک اصلی کاغزات کے ہمراہ دفتر خوراک ضلع گلگت سے رجوع کریں۔ اور اپنے اندرجات کی تصدیق یا درستگی کروائیں، تاکہ انہیں گندم و آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہوں۔
اور بعد از تاریخ مقررہ کسی درخواست پر کاروائی نہیں کی جائے گی اور تمام غیر مصدقہ اندراجات خودکار طور پر منسوخ تصور ہوں گے ۔ اور یہ اعلامیہ عوامی مفاد اور گندم و آٹے کی شفاف و منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے جاری کیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائیرکٹر محکمہ خوراک نثار احمد نے تمام فیلڈ سٹاف کو احکامات جاری کیا ہے کہ نادرا سے تصدیق شدہ لسٹ اپنے ایرے کے تمام سیل پوائنٹ پر چسپا کریں ۔