ضلع گلگت
گلگت،ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ، نارمل آپریشن ملتوی، تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ

گلگت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ملکی حالات کی وجہ سے پی ایچ کیو کے ایم ایس نے فوری طور پر ایمرجنسی اقدامات کی ہدایت کی ہے، جس کے تحت تمام نارمل آپریشنز کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ غیر ضروری ایڈمیشن پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اور گریڈ فور سٹاف کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں ہسپتال میں حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں، دیگر سٹاف کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہسپتال کے سٹیشن سے آئوٹ پر اجازت لیکر باہر جائیں۔یہ اقدامات موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیے گئے ہیں تاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور کسی بھی ایمرجنسی کا مقابلہ کیا جا سکے۔