تازہ ترین
ضلع گلگت

ڈپٹی کمشنر کا پی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، 60 لاکھ کی فوری امداد جاری

 ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ نے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایم ایس اور ڈاکٹروں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں نے ایئرکنڈیشننگ کی عدم موجودگی سے پیدا شدہ مشکلات سے آگاہ کیا جبکہ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر وجاہت نے چائلڈ کمپلیکس میں گرمی اور دیگر سہولیات کی کمی پر روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کے لیے پانچ نئے یونٹس کی خریداری کے لیے 50 لاکھ روپے اور چائلڈ وارڈ میں انورٹرز کی خریداری کے لیے 10 لاکھ روپے جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور کسی کو پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے چیک اپ کے لیے آئے مریضوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل بھی دریافت کیے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button