تازہ ترین
ضلع گلگت

ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کی حد بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کی حد بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر ڈی گلگت، تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر ٹو کمشنر گلگت ڈویژن، تحصیلدار ایل آر گلگت، چیف آفیسر ضلع کونسل، چیف آفیسر ایم سی گلگت سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023 کے مطابق سٹی میٹروپولیٹن، میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسل، ٹاؤن کونسل اور یونین کونسلز کی حدود کا تعین اور وارڈز کی تقسیم آبادی کے تناسب سے کی جائے گی۔ ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر ڈی نے اس عمل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اپنی رپورٹس پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر ڈی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کی حد بندی کی تفصیلی رپورٹس جلد از جلد فراہم کی جائیں۔ ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ریونیو عملے کو ہائی الرٹ رکھا جائے تاکہ وہ حد بندی کے عمل میں مکمل تعاون فراہم کریں۔ اجلاس کے اختتام پر انہوں نے عوامی اعتراضات پر موصول درخواستوں کی ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کرنے اور آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button