گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا

گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا رہا ہے، جس کے نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں۔ صوبے میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے جی بی پے موبائل ایپ کے ذریعے لین دین کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔حالیہ پیش رفت میں محکمہ سیاحت، ایکسائیز اور پولیس بھی اس جدید ڈیجیٹل نظام سے منسلک ہو چکے ہیں، جس سے سرکاری محصولات کی وصولی مزید شفاف اور مثر ہو گئی ہے۔محکمہ خزانہ گلگت بلتستان کو ون لنک انتظامیہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کا بھرپور تعاون حاصل ہے، جس کی بدولت نظام کو مستحکم اور قابلِ اعتماد بنایا جا رہا ہے۔عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جی بی پے موبائل ایپ کو ڈان لوڈ کریں اور اپنے بجلی کے بلز، ٹوکن ٹیکس، سیاحتی فیس اور دیگر سرکاری محصولات کی ادائیگی آسانی اور تحفظ کے ساتھ کریں۔ واضح رہے کہ یہ ڈیجیٹل نظام بدعنوانی کے خاتمے اور عوامی مشکلات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ شفافیت، کارکردگی اور ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔