پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد

پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد ہوئی۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب صدر طاہر رانا ، جنرل سیکریٹری وجاہت علی، سینئیر نائب صدر امتیاز علی سلطان ،نائب صدر سعادت علی ،فنانس سیکریٹری ندیم خان اور جوائنٹ سیکریٹری سید شیر عباس سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ،پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ورکن گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ،رکن اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی جاوید منوا سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ ،رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ،رکن اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات جاوید منوانے پریس کلب گلگت کے صدر و کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انکی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے لئے بھر پور کردار ادکریں گے۔