ضلع گلگت
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر کیمپس میں جاری سپورٹس ویک اختتام پذیر

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر کیمپس میں جاری سپورٹس ویک اختتام پذیر ہوگیا۔شعبہ تعلقا ت عامہ کے مطابق سپورٹس ویک میں طلبہ نے صلاحیت، ٹیم ورک اور کھیلوں کی روح کا شاندار مظاہرہ کیا۔ سپورٹس ویک میں والی بال، باسکٹ بال، کرکٹ، رسی کشی اور دیگر مقابلوں میں بین الشعبہ جاتی زبردست مقابلے دیکھنے میں آئے۔جنہوں نے شرکاء اور تماشائیوں کو مسحور کر دیا۔اختتامی تقریب میں مختلف اداروں کے ذمہ داران سمیت کیمپس کے افسران،فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام، کرنل ڈاکٹر جاوید پرنسپل پبلک سکول چلاس، عبداللہ پرنسپل ڈگری کالج چلاس، غلام ربانی پرنسپل ماڈل ہائی سکول شاہین کوٹ بشیر،یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی افسران سمیت طلبہ کی کثیر تعداد شامل تھے۔ ان کی موجودگی نے ایونٹ کی رونق کو دوبالا کیا۔