تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
ضلع گلگت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تربیتی ورکشاپ

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے گلگت بلتستان کے منفرد ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے قدرتی خطرات سےنمٹنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ قراقرم آفات کے انتظام میں مہارت کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے ورکشاپ کو شرکاء کے لیے عملی مہارتیں حاصل کرنے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔وائس چانسلر نے کہاکہ شمالی علاقہ جات کو زلزلوں، لینڈ سلائیڈنگ، سیلابوں اور گلیشئیل جھیلوں کے پھٹنے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

ورکشاپ کے ذریعہ ان خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔حالیہ برسوں میں ان آفات سے قیمتی جانی اور مالی نقصان ہوا۔ورکشاپ کا مقصد محققین، پالیسی سازوں اور پریکٹیشنرز کو آفات کے خطرات سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی تیار کرنے کے قابل بنانا ہے، قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل،ڈاکٹر محمد شفیق یونیورسٹی آف پشاور، اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر کرامت علی سمیت دیگر ماہرین نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔جس سے شدید موسمی اور قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا سد باب وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسی ضرورت کے پیش نظر تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button