تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
ضلع گلگت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سپورٹس گالہ 2025، فائنل جیتنے کیلئے ٹیموں کے مابین سخت مقابلوں نے ایونٹ کو ناقابل فراموش بنا دیا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام جاری سالانہ سپورٹس گالہ 2025 اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس گلگت میں منعقدہ رنگارنگ ایونٹ میں فٹ بال، والی بال، کرکٹ، باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں نے طلبہ اور شائقین کو جوش و خروش سے بھر دیا۔

فائنل جیتنے کے لیے ٹیموں کے مابین سخت مقابلوں نے ایونٹ کو ناقابل فراموش بنا دیا۔کرکٹ کے میدان میں طلبہ نے اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ شعبہ سپورٹس سائنسز کی ٹیم نے مینجمنٹ سائنسزکو34رنز سے ہر ا کر کرکٹ فائنل کی چمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔باسکٹ بال کے فائنل مقابلے میں رفتار، چستی اور حکمت عملی کا شاندار امتزاج دیکھنے کو ملا۔

شعبہ بزنس مینجمنٹ نے شعبہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر کو ہرا کر باسکٹ بال چمپئن کا ایوارڈاپنے نام کیا۔ اس سے قبل فٹ بال کے میدان میں ٹیموں نے اپنی مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ سیمی فائنل میں شعبہ سپورٹس سائنسز کی ٹیم نے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں شعبہ کمپیوٹر سائنسز نے شعبہ فارسٹری کو ہرایا۔

والی بال کورٹ پر بھی زبردست ایکشن دیکھنے کو ملا۔ شعبہ کمپیوٹر سائنسز کی ٹیم نے اپنی شاندار سروسز اور سماشز کے ساتھ شعبہ آرتھ سائنسز کو 2-1 سے ہرایا۔ دوسری جانب، شعبہ آئی آر نے شعبہ ایجوکیشن کے خلاف 2-1 سے فتح حاصل کی۔کے آئی یو کے سپورٹس ڈائریکٹر اورنگزیب نے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سپورٹس گالہ 2025 طلبہ کے ٹیلنٹ، جوش اور جذبے کا شاندار مظہر ثابت ہوگا، یہ ایونٹ نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ بنا بلکہ یونیورسٹی کے طلبہ کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کو بھی مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button