تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
ضلع گلگت

ریسکیو 1122 سکردو اور اسوہ پبلک اسکول اینڈ کالج کے اشتراک سے ورلڈ سیفٹی ڈے پر خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد

ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 گلگت بلتستان عظیم اللہ کی ہدایات اور ایمرجنسی آفیسر اسلام الدین کی نگرانی میں ریسکیو 1122 سکردو اور اسوہ پبلک اسکول اینڈ کالج کے باہمی تعاون سے عالمی یومِ حفاظت (ورلڈ سیفٹی ڈے) کے موقع پر ایک خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام کا مقصد طلبہ و طالبات میں ابتدائی طبی امداد ( فرسٹ ایڈ ) اور آگ سے تحفظ ( فائر سیفٹی ) کی بنیادی مہارتوں کو اجاگر کرنا تھا۔
ریسکیو 1122 کے ماہرین نے طلبہ کو فرسٹ ایڈ کے اہم نکات، جیسے سی پی آر دینا، زخموں پر فوری طبی امداد فراہم کرنا، فریکچر کی صورت میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنا، اور جلنے کی صورت میں ابتدائی اقدامات کرنے کے طریقے، عملی مظاہروں کے ذریعے سکھائے۔

اسی طرح فائر ایمرجنسی ڈرلز کے دوران آگ لگنے پر ” سٹاپ، ڈراپ اینڈ رول” تکنیک، فائر ایکسٹنگشر کے درست استعمال کے لیے ” پاس ” اصول ، اور ایمرجنسی ایگزٹ روٹس کے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ تربیتی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔مہمانانِ خصوصی نے حفاظتی شعور اجاگر کرنے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی عملی تربیت نہ صرف تعلیمی اداروں کو محفوظ بناتی ہے بلکہ مجموعی طور پر معاشرتی تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ریسکیو 1122 نے آئندہ مزید تعلیمی اداروں میں اس نوعیت کی تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ ہنگامی صورتحال میں قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button