ضلع گلگت
گلگت برمس کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی،قیمتی جنگلات، جڑی بوٹیوں اور جنگلی حیات کو شدید خطرہ

گلگت برمس کے پہاڑوں میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ نے علاقے کے قیمتی جنگلات، نایاب جڑی بوٹیوں اور جنگلی حیات کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں چونکہ متاثرہ علاقہ نہایت مشکل، برف پوش اور سنگلاخ پہاڑوں پر مشتمل ہے، اس لیے ریسکیو ٹیموں اور آگ بجھانے کے روایتی وسائل کا استعمال ممکن نہیں ہو پا رہا۔علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ گلگت کے اس نایاب اور قدرتی خزانے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔