تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
ضلع گلگت

کے آئی یو میں فرسٹ ایڈ، فائر سیفٹی اور ایویکیوشن ڈرل پر تربیتی سیشن کا انعقاد، طلبا کی شرکت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پرووسٹ آفس اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے فرسٹ ایڈ، فائر سیفٹی اقدامات اورانخلاءڈرل کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق تربیتی سیشن میں طلبہ کی غیر معمولی دلچسپی دیکھی گئی۔تربیتی سیشن کی افتتاحی تقریب سے پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسے سیشنز نہ صرف آگاہی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو ہنگامی حالات میں فوری اور مثر ردعمل کے قابل بناتے ہیں۔حادثات کبھی اطلاع دے کر نہیں آتے اور ان سے بچا ئوکے لیے تیاری ہی سب سے مثر ہتھیار ہے۔ان سے قبل ریسکیو 1122 کے ڈسٹرک ایمرجنسی آفیسر انجینئر طاہر شاہ نے تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرسٹ ایڈ کی بنیادی ذمہ داری معاشرے کے ہر فرد پر عائد ہوتی ہے۔

ریسکیو ٹیمز ہمیشہ فوری نہیں پہنچ پاتیں ہیں۔ اس لیے نوجوانوں کو ان مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔تربیتی سیشن کے دوران طلبہ کو نہ صرف فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا بلکہ ریسکیو ٹیم کی جانب سے مختلف ہنگامی صورتحال کے عملی مظاہرے بھی پیش کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کوعملی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع بھی دیا گیا۔ جن میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا، آگ بجھانے کا طریقہ، اور ایویکیوشن کے درست مراحل شامل تھے۔ ان سرگرمیوں نے طلبہ میں اعتماد پیدا کیا اور عملی تجربہ فراہم کیاطلبہ نے اس سیشن کو معلوماتی، مفید اور عملی زندگی کے لیے بے حد اہم قرار دیتے ہوئے اس بات کی خواہش ظاہر کی کہ ایسے تربیتی پروگرامز کا تسلسل برقرار رکھا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button