تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
پاکستان

’’کین ولیمسن کراچی کنگز کو کب جوائن کریں گے؟‘‘

کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے ڈائریکٹر حیدر اظہر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن آج سے لاہور میں ٹریننگ سیشن کا حصہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کا کیمپ 6 اپریل سے شروع ہوا تھا، 11 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم میں باقاعدہ پریکٹس کا موقع ملا۔ٹیم ڈائریکٹر کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ جیسا سوچ رہے تھے آسٹریلوی مٹی سے بنی وکٹ ویسی ثابت نہیں ہوئی، ہوم گراؤنڈ ہونے کے باوجود ہمیں اتنی زیادہ پچ سپورٹ نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ پچ کی صورتحال دیکھتے ہوئے کمبی نیشن بنائے ہیں، ایمرجنگ کی تبدیلی یا غیرملکی کو ہٹانے سےپلیئنگ الیون بدل جاتا ہے۔حیدر اظہر نے کہا کہ پچ کنڈیشنز کو دیکھ کر زاہد محمود کو بھی کھیلنے کا موقع ملے گا، محمد نبی ہمارے لیے فرنٹ لائن اسپنر ہیں۔کین ولیمسن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ٹیم ڈائریکٹر کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرنا ہے ان کی ابھی کچھ گھریلو مصروفیات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ولیمسن آج 23اپریل کو جوائن کرینگے اور لاہور میں ٹریننگ سیشن کا حصہ ہونگے، کمبی نیشن دیکھ کر مزید فیصلے کیے جائیں گے، ضرورت کے تحت ان کو ذمہ داریاں بتائی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button