ضلع گلگت
ڈپٹی کمشنر گلگت سے راہِ خدا بلڈ ڈونیشن گروپ کے وفد کی ملاقات، ٹرانسپورٹ، دفتر اور دیگر مسائل بارے بریفنگ دی

ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ سے راہِ خدا بلڈ ڈونیشن گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے فلاحی رجسٹریشن، ٹرانسپورٹ، دفتر اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔
ڈی سی گلگت نے ہمدردی سے مسائل سنے اور متعدد مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر نگرل یوتھ کے صدر تاجدار علی بھی موجود تھے جنہوں نے صحت اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ ڈی سی گلگت نے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور بعض معاملات سیکرٹری ہیلتھ کے ساتھ مل کر فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔