تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت ،24دن سے چھوٹا ،بڑا گوشت نایاب ،عوام کا ٹھیکیدار نظام کی بجائے قصائیوں کو اجازت دینے کا مطالبہ

گلگت شہر میں گزشتہ 24دن سے چھوٹا اور بڑا گوشت نایاب ہوگیا، عوام نے گوشت کے ٹھیکیداری نظام کو ختم کر کے پہلے کی طرح قصائیوں کو اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے جن کو کنٹرول ریٹ پر گوشت فروخت کرنے کی اجازت ہو۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گلگت شہر میں گوشت کی فروخت میں بعض عناصر کی اجارہ داری قائم ہو گئی ہے جس کی سرپرستی حکومت خود کر رہی ہے اور گوشت مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس میں ٹھیکیدار اور ڈاکٹر بھی شامل ہیں .ماہ رمضان کے مہینے میں بھی گلگت کے عوام کو گوشت کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا . عید کے بعد سے تاحال گلگت شہر کے قصائیوں کی دکانیں بند ہیں . عوام بیماریاں پھیلانے والی مرغیوں کا گوشت کھانے پر مجبور ہیں یا گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں جا کر وہاں سے گوشت خرید رہے ہیں .جس میں ان کو ٹرانسپورت کی مد میں اضافی رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے . اہلیان شہر نے گوشت جیسے اہم ضرورت کی چیز کی نایابی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر ٹھیکیداری نظام کو ختم کرکے ہر قصائی کو جانور زبح کرنے کی اجازت دی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button