تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

سال 2025 میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ ہوا؟

اس سال سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، سال 2025 میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں 70 ہزار روپے سے زائد کو ہوشربا اضافہ ہوا۔

پاکستان میں سال 2025 کی شروعات ہوئی تو ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار کے آس پات تھی، تاہم صرف چار مہینوں سے بھی کم میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں اس دھات کی قیمت میں فی تولہ 77 ہزار روپے کا بیش بہا اضافہ ہوا۔

آج 19 اپریل سے یکم جنوری 2025 تک کا حساب لگایا جائے تو فی تولہ سونے کی قیمت میں 77 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 66 ہزار 100 روپے کی بڑھوتری آئی۔آج پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ پر نظر ڈالی جائے تو وہاں بھی سونے کی قیمت کوئی استحکام نظر نہیں آتا، کچھ دنوں پہلے تک سونے کی فی اونس قیمت جو 3150 ڈالرز کے آس پاس تھی وہ اب 3326 ڈالرز فی اونس پر جا پہنچی ہے۔سال 2025 میں عالمی اقتصادی صورتحال اور سونے کی مانگ کے پیش نظر اس دھات کی قیمت میں 712 ڈالرز کا زبردست اضافہ ہوا جس سے یہ 3326 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button