تازہ ترین
حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ...
ضلع گلگت

سرمایہ کاری کے بغیر علاقے میں اقتصادی سرگرمیاں ناممکن، ترجمان وزیراعلیٰ

ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے جناح پبلک سکول اینڈ کالج کے سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا مقصد حسن اخلاق ، ملک سے محبت اور ایماندار ہے ، پڑھا لکھا وہی انسان کہلائے گا جسکی عادتوں اور اخلاق سے پتہ لگے کہ وہ تعلیم یافتہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک متنوع سماج میں رہتے ہیں اسلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے عقائد و اکابر کا احترام کریں تاکہ خالص انسانی بنیادوں پر معاشرہ استوار ہو سکے ۔ ترجمان نے کہا کہ آج ہم انفارمیشن وار فئیر سے گزر رہے ہیں ، سوشل میڈیا کے ذریعے مرضی کے بیانیے بنا کر ہمیں گمراہ کرنے کوششیں ہو رہی ہیں ، ہمیں تاثرات کے بجائے حقائق کا ادراک رکھنا چاہئے ، گلگت بلتستان کے وسائل کو مقامی ابادی کے بہتر مفاد میں استعمال کرنے میں ہم نہ صرف قانون سازی کر رہے ہیں بلکہ باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے ، کیونکہ سرمایہ کاری نہیں ہوگی تو علاقے میں اقتصادی سرگرمیاں ممکن نہیں اور نہ بیروزگاری کا خاتمہ ہوسکتا ہے کیونکہ پرائیوٹ سیکٹر کا مربوط ہونے سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا ۔ ترجمان نے کہا کہ استور کی عوام محب وطن اور محنت کش ہیں ،یہاں کے خواتین و حضرات نے زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھایا ہے ۔ ترجمان نے کہا استور میرا دوسرا گھر ہے ، علاقے میں ترقی ، دیرپا امن ، تعلیم ،صحت اور بجلی حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہیں ، وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی قیادت میں گلگت بلتستان درست سمت میں جا رہا ہے ۔ ہم نظریاتی پاکستانی ہیں جو کسی دستوری کاغذ کے محتاج نہیں ہیں ، استور کے میجر وہاب شہید نے بہادری و جرات کی داستان رقم کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کو سبق سکھایا ہے ۔ یہ شہدا اور غازیوں کی زمین ہے ، استور کو بھی یکساں ترقی کے مواقعوں میں شامل کرنا ہم اپنی زمہ داری سمجھتے ہیں اور الحمد اللہ استور میں کئی میگا منصوبوں پر کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button