قائم مقام وائس چانسلر کے آئی یو کی ایڈیشنل چیف سیکریٹری جی بی سے ملاقات، ہنزہ کیمپسزکی توسیعی منصوبہ و زمین کی خریداری کیلئے فنڈ کے اجراء سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الحمید لون نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد سے ملاقات کی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں ان کے ہمراہ اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی میر تعظیم اختر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کے آئی یو ہنزہ کیمپسزکی توسیعی منصوبہ اور ہنزہ کیمپس کے لیے زمین کی خریداری کیلئے فنڈ کے اجراء سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران یڈیشنل چیف سیکریٹری جی بی نے جلد ہی کیمپسز توسیعی منصوبے کے لئے 116.99 ملین روپے اور ہنزہ کیمپس کے لئے زمین کی خریداری کیلئے 66.400 ملین روپے کی فنڈنگ جاری کرنے کا یقین دلایا۔ یہ مالی معاونت کے آئی یو ہنزہ کیمپسز میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور تعلیمی و تحقیقی پروگراموں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
ملاقات میں قائم مقام وائس چانسلر کے آئی یو ڈاکٹر عبد الحمید لون نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کا ان کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا اور جامعہ قراقرم کی ترقی کے لیے اس تعاون کی اہمیت کوسنگ میل قرار دیا۔ملاقات کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطا ئاللہ شاہ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا