وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر دلشاد بانو کی قیادت میں ملاقات

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر دلشاد بانو کی قیادت میں ملاقات کرنے والے نمبرداران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے نمبرداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے مقرر کردہ اعزازیہ کی ادائیگی اور نئے نمبرداروں کو لینے کے حوالے سے منظور کئے جانے والے قانون پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ جس دن سے نمبرداروں کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے اس دن سے مقرر کردہ اعزازیے کی فوری ادائیگی کو یقینی بنائیں اور قانون سازی ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے نئے نمبرداران تعینات کئے گئے ہیں
ان کی لسٹ کابینہ میں پیش کی جائے جس کا کابینہ جائزہ لے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ صوبائی کابینہ کی منظوری سے قبل آئندہ کیلئے کسی بھی نمبردار کے نوٹیفکیشن سے اجتناب کیا جائے۔