چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت چوتھی جی بی ڈی ڈی ڈبلیو پی میٹنگ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت چوتھی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے کی ترقی کے لیے 13 اہم ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران مختلف بنیادی ڈھانچے، صحت، اور علاقائی روابط سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی گئی، جو عوامی فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔
اجلاس میں علاقائی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے اس منصوبے کی منظوری دی گئی۔شہید سیف الرحمٰن اسپتال گلگت کے لیے سی ٹی اسکین مشین کی بھی منظوری دی گئی جوکہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے جدید طبی سہولت کی فراہمی کا اہم اقدام ہے۔
تانگیر میں معلق پلوں کو آر سی سی پلوں میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی جو کہ بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کے لیے یہ منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
اس کے علاوہ، اجلاس میں گلگت شہر کے لیے واٹر سپلائی اسکیم، کنٹریکٹر واجبات کی ادائیگی، اور اوشکھنداس-جلال آباد روڈ جیسے دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کی بھی سفارش کی گئی۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ یہ منصوبے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد سے خطے میں بنیادی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان سے مستفید ہو سکیں۔اس موقع پر کہا کہ حکومت گلگت بلتستان پائیدار ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ان منصوبوں کی منظوری اس عزم کی عملی تعبیر ہے۔