تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں فوڈ سیکیورٹی کے فروغ کیلئے سعودی کمپنی کے حکام کیساتھ اجلاس منعقد

گلگت بلتستان میں فوڈ سیکیورٹی کے فروغ کیلئے سعودی کمپنی کے حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان، صفدر خان،سیکریٹری واٹر مینجمنٹ اعظم خان،سیکریٹری ایگریکلچر دیگر حکام شریک تھے۔اس موقع پر سعودی کمپنی کے اعلیٰ حکام نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شرکاء نے خطے میں فوڈ سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز، مواقع، اور ممکنہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سعودی کمپنی کے نمائندوں نے فوڈ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی، زرعی ترقی، اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنی دلچسپی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سیکرٹری خوراک صفدر خان نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ گلگت بلتستان کی مخصوص جغرافیائی و ماحولیاتی صورتحال کے باوجود، فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانا حکومت گلگت بلتستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

سعودی کمپنی کے ساتھ تعاون خطے میں پائیدار ترقی اور خوراک کے مسائل کے حل میں سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ یہ اجلاس خطے میں خوراک کی دستیابی، معیار، اور خودکفالت کو یقینی بنانے کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے فوڈ سپلائی چین کو مضبوط بنانے، زرعی پیداوار میں اضافے، اور جدید زرعی ٹیکنالوجیز کے نفاذ کیلئے ممکنہ منصوبوں پر غور کیا۔ اس کے علاوہ، سعودی کمپنی نے خطے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مقامی کسانوں کی مہارتوں کو بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرامز شروع کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔ اجلاس کے اختتام پر دونوں فریقین نے فوڈ سیکیورٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قریبی رابطے اور مزید تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button