تازہ ترین
ضلع گلگت

جٹیال گلگت کے مقام پر قائم مرکز میں جہاں مستحقین کو روزانہ معیاری اور مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پاکستان بیت المال کے تحت چلنے والے فلاحی منصوبے "کھانا سب کے لیے” کا دورہ کیا۔ یہ دورہ جٹیال گلگت کے مقام پر قائم مرکز میں کیا گیا جہاں مستحقین کو روزانہ معیاری اور مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

گورنر نے موقع پر موجود مستحق افراد سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور کھانے کے معیار کے حوالے سے ان کی رائے طلب کی۔

انہوں نے منصوبے کے منتظمین کو ہدایت کی کہ کھانے کی معیار اور فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان بیت المال کا "کھانا سب کے لیے” منصوبہ ایک قابلِ ستائش اقدام ہے جو معاشرتی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button