تازہ ترین
حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا قومی ایئرلائن کی گلگت کی 4 پروازیں منسوخ‘ سکردوکی تاخیر کا شکار اسلام سماجی انصاف کے اصولوں اور محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خ... بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف الزام تراشی کر کے خطے میں جنگی ماحول کو ہوا دے رہا ہے ، وزیر اطلاعات گلگ... راولپنڈی سے گلگت آنے والی کار گہری کھائی میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق بابراعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا
ضلع گلگت

ضلع بھر میں بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے ، ڈپٹی کمشنر

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ضلع گلگت میں بجلی کی کمی کو دور کرنے کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسیئن واٹر اینڈ پاور گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت،اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ، قائمقام اسسٹنٹ کمشنر دنیور اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں بجلی کی کمی کو دور کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے ، اس حوالے سے بھاری برقی آلات کی خرید فروخت پر دفعہ 144 کے تحت تا حکم ثانی پابند عائد کی جائیگی تاکہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں کمی آ سکے۔

اس حوالے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرمیوں میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی پیداور میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اور سردیوں میں پانی کی کمی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

بجلی صارفین سردیوں کے آمد کے ساتھ ہی بھاری برقی آلات کا استعمال بھی زیادہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے ، اس کے علاوہ محکمہ برقیات بجلی کے بل ہر ماہ کی 15 تاریخ تک تمام گھروں اور دکانات تک پہنچاتے ہیں اور بلوں کی وصولی بھی کی جا رہی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر بجلی کے کنکشن کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مہم بھی جاری ہے ۔ ایگزیکٹیو انجینئر واٹر اینڈ پاور نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ کے دوران مزید بتایا کہ اس وقت گلگت شہر اور مضافات میں 24 گھنٹوں میں آٹھ گھنٹے بجلی کی ترسیل کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے بھاری برقی آلات جس میں دیسی ساختہ گیزر، ہیٹر اور دیگر بھاری آلات کی خرید و فروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button