ضلع گلگت
ہنگامی بنیادوں پر فیکلٹی کی فراہمی میں کردار ادا کریں

ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چلاس گرلز اور بوائز انٹر کالج میں فیکلٹی کی کمی دور کرنے کے حوالے سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صاحب نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم ہائیر ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے
کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر فیکلٹی کی فراہمی میں کردار ادا کریں ، ترجمان نے کہا کہ دیامر کے تعلیمی اداروں میں فیکلٹی کی تعداد ماضی سے بہت بہتر اور حوصلہ افزا ہے ، جلد گرلز انٹر کالج میں پہلے سے تعینات 6 لیکچرزز کو فیلوشپ کے ذریعے تعینات کیا جائے گا
جبکہ 2 فیکلٹی ممبران کی تعیناتی پہلے ہی عمل میں لائی جاچکی ہے ۔ دیامر کے تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے