تازہ ترین
ضلع گلگت

پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں نرسنگ اسٹاف کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں نرسنگ اسٹاف کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

لواحقین کی درخواست پر پولیس نے پی ایچ کیو ہسپتال کے دو ٹرینی نرسز کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں گزشتہ روز استور سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ اختر حسین ایپنڈیکس آپریشن کے بعد مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا ۔لواحقین کی درخواست پر سٹی پولیس نے 2 ٹرینی نرس کو گرفتار کرلیا ہے

جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے چھان بین کے بعد کاروائی کی جائے گی، لواحقین کی درخواست پر سٹی پولیس نے 2 ٹرینی سٹاف کو گرفتار کر لیا ہے۔پی ایچ کیو ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن سے مریض کی موت کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے چیئرمین ڈی ایم ایس ڈاکٹر وجاہت حسین ہوں گے۔

کمیٹی تین دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی دوسری جانب مبینہ غلط انجکشن سے مریض کی موت کے بعد گلگت کے ہسپتالوں میں ٹرینی نرسز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی مریض کی وفات کے بعد پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر شہید سیف الرحمن گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال کی انتظامیہ نے عارضی طور پر تمام اداروں کے طلبہ کا اسپتال میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔

ایم ایس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، اعلیٰ حکام کے نئے ایس او پیز کے نفاذ تک کسی بھی تعلیمی ادارے کے طلبہ یا طالبات کو اسپتال میں تربیت کے لیے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ اسپتال کی سیکیورٹی اور دیگر معاملات کے پیش نظر لیا گیا ہے اور نئی ہدایات کے اجرا تک نافذ العمل رہے گا انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے خط بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید ہدایات تک اسپتال میں جانے سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button