تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
ضلع گلگت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گلگت بلتستان سے چین تجارت کی غرض سے چلنے والی چھوٹی گاڑیوں کے چین داخلے پرپابندی عائدکردی ہے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے گلگت بلتستان سے چین تجارت کی غرض سے چلنے والی چھوٹی گاڑیوں کے چین داخلے پرپابندی عائدکردی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق ڈاٹسن، شہزوراور دیگر چھوٹی گاڑیوں کے چین داخلے پرپابندی عائدکی گئی ہے

اوراب تمام ترتجارتی سرگرمیاں اب سوست پورٹ سے ہوں گی۔اس حکم نامے کے بعد چھوٹے تاجر وں میں تشویش پائی جارہی ہے اور چھوٹے تاجروں نے علامتی احتجاج بھی ریکارڈ کروایا اور چائنہ جانے والی تمام تر گاڑیوں کو روک دیا۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہونے کے باوجود یہاں کے عوام کو ایک وفاقی ادارہ اپنی انگلیوں پر نچا رہا ہے

اور گلگت بلتستان حکومت لمبی تان کر سوئی ہوئی ہے۔حکومت گلگت بلتستان کو اس مسئلے پر نوٹس لینے کی ضرورت ہے ورنہ حالات کے ذمہ دار کسٹم حکام ہونگے،دوسری جانب کچھ دنوں پہلے بیگیج سکشن میں پیش آنے والے واقعے میں کسٹم حکام کی جانب سے تمام گاڑیاں واپس لانے کی اپیل کی گئی اور یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ کسی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی تاہم ایسا نہیں ہوسکا اور تقریبا 90 چھوٹی گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا

اور انکو چائنہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس پر گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور ہمارے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہیں،لہذا اس مسئلے کو حل کر کے گاڑیوں کو چائنہ جانے کی اجازت دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button