تازہ ترین
ضلع گلگت

استور جس قدر خوبصورت اور مہمان نواز ہے اس قدر پور امن اور خلوص والا ضلع بھی ہے،استاد محترم آغا سید جواد نقوی

گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح استور میں بھی وحدت امت کانفرنس کا انعقاد،

سخت سرد موسم موسلادھار بارش کے باوجود بھی بڑی تعداد میں عوام سماجی ،سیاسی، مذہبی شخصیات کی بھرپور شرکتِ، اس موقع پر اس اہم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید جواد نقوی نے کہا کہ استور جس قدر خوبصورت اور مہمان نواز ہے اس قدر ہر امن اور خلوص والا ضلع بھی ہے ہم سخت سرد موسم اور بارش کے دوران آ گئے مگر آپ لوگوں کے پیار و محبت نے مشکل سفر کو بھی آسان بنا دیا امت مسلمہ کو آج جس قدر ایک پونے کی ضرورت ہے

ماضی میں کبھی بھی نہیں رہی ہوگی آج پونے دو ارب مسلمان ایک ہوتے تو کسی شیطان امریکہ اسرائیل کی جرات اور ہمت نہیں ہوتی صرف چند ماہ کے اندر فلسطین میں اندر حاملہ خواتیں سمیت لاکھوں لوگوں کو شہید کیا گیا ،ہزاروں لوگ کو قیدی بنا گیا، کئی مسلمان ممالک سہولیات کاری کر رہے ہیں، آج جہاد ہم سب فرض ہو چکا ہے، آپ سب تیار رہیں جب کال دی جائیگی اسلام آباد میں حاضر ہونا ہے

جس طرح دریا استور اور گلگت بلتستان پورے ملک کو سیراب کرتا ہے اسی سیلابی ریلے کی طرح عوام بھی اسلام آباد کے اندر آکر امریکہ کے خلاف شدید احتجاج کرے گی آپس میں اتحاد اتفاق وقت کی اہم ضرورت اور جہاد وقت کی ضرورت ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کو اللہ پاک ہدایت اور ہمت عطا کرے، اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ استور کی خوبصورتی مہمان نوازی کا بہت نام سنا تھا مگر آج پہلی مرتبہ استور میں آکر معلوم ہوا لوگ بہت بہادر اور مہمان نواز ہیں،

ہماری زندگیاں امانت ہیں غلامی کی زندگی سے موت بہتر ہے وہ بھی شہادت کی موت ، ایران اس وقت کفر کا مقابلہ کررہا ہے میں دنیا بھر کے اکثر ممالک کے سربراہان سے ملاقات کرچکا ہوں اور بات بھی کی مگر افسوس ہے کہ ہم ابھی بھی اسرائیل کے خلاف جہاد سے کیوں خوفزدہ ہے لہٰذا آپ لوگوں کو بھرپور تیاری کرنا ہوگی اور اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہم سب کو شہادت کی موت نصیب ہو، کربلا کا واقعہ ہمارے لیے عملی طور پر ایک ماڈل ہے، شہدائے کربلا نے عظیم قربانیاں دے کر ہم مسلمانوں کو جہاد کا راستہ بھی دکھایا ہے لہٰذا آپ لوگوں نے تیار رہنا ہے آپس میں اتحادو اتفاق اور ہر قسم کے تعصبات سے پاک صاف ہو کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور مدد کرنی ہے

اس موقع پر سید عاشق حسین الحسینی خطیبِ امامیہ استور نے کہا کہ ہم ملک بھر سے آنے والے علمائے کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایران میں امام خمینی نے اسرائیل کے حوالے سے جو فرمان جاری کیا تھا اس پر مسلمان عمل کرتے تو آج فلسطین آزاد ہو چکا ہوتا، رہبر انقلاب اسلامی ایران امام خمینی کو جب یہ کہا گیا کہ فلسطین میں سب اہلسنت والجماعت کی آبادی ہے تو انہوں فرمایا وہ سب مسلمان اور ہمارے بھائی ہیں ہمارا قبلہ اول وہاں پرہے لہٰذا اسرائیل کے خلاف جہاد فرض ہے، امن وامان کے حوالے سے استور ایک رول ماڈل ضلع ہے انشاء اللہ آئندہ بھی رہے گا ہم سب جہاد کیلئے تیار ہیں، اس موقع امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان اور دیگر علما ئے کرام استور نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مظالم پر امریکہ سمیت دیگر اتحادیوں کی طرف سے اسرائیل کی حمایت کی بھرپور مذمت کی اور ان اسلام دشمن ممالک کی سہولت کاری کرنے والے ممالک کی بھرپور مذمت کی اسلام کی بقاء و سر بلندی کے لیے اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کا اعلان کیا،

انہوں نے ملک کی سلامتی، کامیابی اور فلسطین کے مسلمانوں کی کامیابی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے استور گونج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button