پاکستان
گلگت: سکندر وزیر کو گلگت بلتستان سینیر ڈسٹرکٹ ٹیم کا کپتان مقررکردیا گیا۔

ٹیم10ستمبر سے اسلام آباد میں میچ کھیلے گی اور ضلعی سطح پر گلگت بلتستان کی نمائندگی کرے گی۔
سکندروزیر گلگت بلتستان کے واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے گزشتہ سال ٹرافی کا فائنل کھیلا اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ سابق چیف انجینئر وزیر محمد تاجور کے بیٹے اور باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر کے چھوٹے بھائی ہیں۔
سکندروزیر نے کہا ہے کہ انہیں بطور کپتان مقرر ہونے پر بہت خوشی ہے جی بی ٹیم دستیاب وسائل کے پیش نظر مسابقتی میچ کھیلنے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہوگی کہ مخالف ٹیم کوشکست دیں،میچ کے لئے تیاریاں مکمل ہیں اورکھلاڑی پرجوش ہیں۔