محمد حفیظ پہلے سلمان علی آغا کی کپتانی سے متعلق کیا رائے رکھتے تھے؟

پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سلمان آغا کپتانی کے حوالے سے کہا ہے کہ پہلے مجھے بھی سلمان کی بطور کپتان تقرری سمجھ نہیں آرہی تھی۔سرکاری چینل پر بطور کرکٹ مبصر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ لوگوں نے سلمان کو بطور کپتان منتخب کرنے پر بہت تنقید کی اور مجھے بھی یہی لگتا تھا اور ابھی حالیہ دنوں میں بھی میں مجھے سلمان علی آغا کی بطور کپتان تقرری سمجھ میں نہیں آرہی تھی۔
تاہم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں یا کسی بھی فارمیٹ میں جب آپ ایماندار ہوتے ہیں تو اوپر سے اللہ پاک کی طرف سے محنت کا صلہ ملتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ سلمان علی آغا کو وہ مل رہا ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ سلمان علی آغا لیڈنگ فرام فرنٹ زون میں آنے کی کوشش ضرور کررہا ہے کیوں کہ بدقسمتی سے ہم نے پچھلے کچھ کپتان ایسے دیکھے جو اپنی پرفارمنس کو چھپانے کی کوشش کرتے تھے۔
سابق پاکستانی قائد نے کہا کہ وہ کپتان اپنے آپکو آگے مشکل میں نہیں پھینکتے تھے لیکن یہ ایک ایسا لڑکا ہے جو اپنی ایماندار اپنی محنت سے آگے آرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ جب سے وہ کپتان بنا ہے پاکستانی ٹیم ایک ٹریک پر نظر آرہی ہے، ایک صحیح ماڈل پر مثال قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ابھی اس نے ایک بہت بڑا فیصلہ لیا اور اپنے آپ کو نمبر 3 بیٹر کے طور پر پرموٹ کیا۔
محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کی، کچھ بولڈ فیصلے لیے گئے ٹیم نے ان پلیئرز کو موقع دیا جو بڑی دیر سے انتظار کررہے تھے۔سابق کپتان نے کہا کہ جب ان پلیئرز کو موقع ملا تو سب نے دیکھا، جیسے میں بات کروں ابرار کی تو وہ ایسا پلیئر ہے جسے 2022، 2023 تک ٹی ٹوئنٹ کے پاس بھٹکنے نہیں دیا جارہا تھا۔انھوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا تھا کہ دو تین پلیئرز ہیں ہمیں انہی کے اردگرد گھومنا ہے، جب سے وہ پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا حصہ بنے ہیں وہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگز میں بھی ٹاپ کے بولرز میں سے ایک ہیں۔












