تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

لوکل گورنمنٹ میں اربوں روپے کی بدترین کرپشن، تمام سکیموں کی فوری فزیکل ویری فکیشن کی جائے، حافظ حفیظ الرحمن

 سابق وزیراعلیٰ اور صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے ادارے میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ہونے والی بدترین کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ سوموار کو میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوانین میں ترامیم کے ذریعے ممبران اسمبلی کو سکیموں کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کرنے کا موقع دیا گیا، 30 لاکھ روپے مالیت کی سکیمیں بغیر ٹینڈر اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کے من پسند افراد میں تقسیم کی گئیں، جس کے نتیجے میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی اور فنڈز سکیموں کے نام پر ڈال کر مخصوص افراد کو نوازا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے مالیت کی بیشتر سکیموں کا زمینی وجود ہی نہیں، لوکل گورنمنٹ میں عوامی فنڈز کو جس طرح لوٹا گیا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، حقائق جاننا عوام کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے نگران وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری، چیف الیکشن کمشنر اور تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حرکت میں آ کر تمام سکیموں کا ریکارڈ قبضے میں لیا جائے، فزیکل ویری فیکیشن کرائی جائے اور تمام سکیموں پر مزید عملدرآمد روک دیا جائے۔

حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) گزشتہ پانچ سالوں سے اس منظم کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتی رہی مگر دونوں صوبائی حکومتوں نے اداروں کو قانونی کارروائی سے روکے رکھا، اگر ترقیاتی فنڈز میں بدترین کرپشن کو نہ روکا گیا تو یہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ سنگین زیادتی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے اور اگر آئندہ انتخابات میں عوام نے اعتماد کیا تو لوکل گورنمنٹ میں اصلاحات کے ذریعے ترقیاتی فنڈز کے بے جا استعمال کو روکا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button