تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

اسسٹنٹ کمشنر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کے شہر کے تمام ہوٹلوں اور اشیا کوردونوش کی خود ساختہ وصولیوں پر نوٹسز جاری

 اسسٹنٹ کمشنر و چئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے شہر کے تمام ہوٹلوں اور گیسٹ رومز میں کولڈ ڈرنکس ، جوسز اور منرل واٹرز کے بوتلوں کے خود ساختہ وصولیوں پر نوٹسز جاری کردیا ہے ۔ کمپنیوں کےمقرر کردہ نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی پر ہوٹل اور گیسٹ رومز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ان کاکہنا تھا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ یہ لوگ مارکیٹ ریٹیل سے زائد پیسے وصول کرتے ہیں ،ایسے لوگوں کےخلاف نوٹسز جاری ہوچکے ہیں ، جوکہ فوری نافذ العمل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن گلگت میں سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔ انہوں مجسریٹس کو ہدایات دیں کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر ہوٹلوں ،گیسٹ رومز ، مارکیٹ ، دکانوں کا جائزہ لیں اور روزانہ کی بنیادں پہ رپورٹ دیں ۔ ہم عوام کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پہ نہیں چھوڑ سکتے ، عوام سے گزارش ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ، اپنی شکایات الفا کنٹرول نمبر 920724 اور موبائل نمبرات 03555555478 اور 03555554145 پر اطلاع کریں تاکہ فوری کارروائی کرنے میں مدد مل سکے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button