پاک بھارت کشیدگی : ادویات اور خام مال کی قلت سے بچاؤ کا حکومتی پلان تیار

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ادویات اور خام مال کی قلت سے بچاؤ کا حکومتی پلان تیار کرلیا گیا۔
ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ ادویات، خام مال کی قلت سے بچاؤ کیلئے پلان بی تیار ہے، ڈریپ نے وزارت صحت کو ادویات ، خام مال پلان سے آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ڈریپ نے خام مال، ادویات درآمد پلان پر فارما انڈسٹری کو اعتماد میں لیا ہے اور فارما انڈسٹری کو خام مال کی نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈریپ فارماامپورٹرز کو ہنگامی بنیاد پر درآمدی این او سیز جاری کرے گا جبکہ امپورٹرز کو خام مال، تیار ادویات کے درآمدی این او سیز جاری ہونگے۔
کمپنیز ڈریپ کو خام مال امپورٹ کے متبادل آپشنز سے آگاہ کریں گی اور امپورٹ این او سیز رجسٹرڈ فارما کمپنیز کو اجازت نامے جاری ہوں گے۔
ڈریپ فارما کمپنیز کی این او سیز کی درخواستوں کو ہنگامی بنیاد پر نمٹائے گا،دواساز کمپنیز کے پاس دو سے تین ماہ کا خام مال کا زخیرہ موجود ہ