تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
پاکستان

’کراچی کی پچ ٹی ٹوئنٹی کےلیے اتنی سازگار نہیں تھی‘

کراچی کنگز کے اسسٹنٹ کوچ محمد مسرور نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف آج کراچی کی وکٹ ٹی 20 کےلیے اتنی سازگار نہیں تھی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسسٹنٹ کوچ محمد مسرور نے کہا کہ اگر لیفٹ ہینڈر ہوتے تو نبی سے جلدی بولنگ کراتے، پچ اسپنرز کے ساتھ فاسٹ بولرز کو بھی سپورٹ کر رہی تھی ہم توقع کر رہے تھے باؤنس ملے گا لیکن ٹی ٹوئنٹی کے حساب سے پچ سازگار نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوورسیز پلیئرز اچھا کھیل رہے ہیں پچز مزید اچھی ہو جائیں تو اوورسیز پلیئرز کو مدد ملے گی یہ وہ وکٹ ہےجس پر آسٹریلین مٹی استعمال ہوئی ہے ایسی پچ کو ریڈکرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور اسسٹنٹ کوچ روی بوپارا کو لوکل پلیئرز کے بارے میں بتاتا ہوں، امید ہے اگلے میچوں میں ٹیم کی کارکردگی اچھی ہو گی اور نتائج بھی اچھے آئیں گے۔

پی ایس ایل 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر زیر کر دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کنگز کے 129 رنز کے جواب میں یونائیٹڈ نے پرُاعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button