ضلع کھرمنگ
شاہراہوں کی بحالی سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں،وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صوبے بھر میں جاری بارشوں کے حوالے سے گلگت بلتستان جی بی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، محکمہ مواصلات و تعمیرات سمیت تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہراہوں کی بحالی سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
وزیر اعلی نے سیاحوں سمیت عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ بارشوں کے موسم میں پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں