تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
پاکستانضلع گلگت

شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالفطر کل منائی جائے گی

چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مولانا عبدالخبیر کی زیرصدارت ہوا جس میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کی روشنی میں عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

چیئرمین ابوالخبیر آزاد نے کہا کہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور  پاکستان بھر میں عید الفطر کل منائی جائےگی، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پاکستان  جیسی نعمت ملی سب مل کر پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کےلیے دعا کریں۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے ملک کےدفاع کےلیے بھرپور کردار کر رہی ہیں دعا کریں  کہ دہشت گردی کےخلاف افواج پاکستان کامیاب ہوں، اپنی دعاؤں میں  پاک افواج کے شہدا کو یاد رکھیں۔

وزارت مذہبی امور نے شوال کا چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق شوال کا چاند نظر آنے پر کل عیدالفطر ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق غروب آفتاب کیلئے چاند کی بلندی 14ڈگری ہو گی، چاند اور سورج کا زاویہ فاصلہ 16 ڈگری ہو گا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی۔ گزشتہ روز 3 بجکر 58 منٹ پر چاند کی پیدائش ہو چکی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button