تازہ ترین
پاکستانضلع گلگت

گلگت بلتستان میں 33ٹن گندم گل سڑ گئی

گلگت (سٹاف رپورٹر) محکمہ خوراک گلگت کے گودام میں موجود 32890 کلوگرام گندم گل سڑ گئی۔ محکمہ کے حکام نے ناقابل استعمال اور بوسیدہ گندم کو تلف کرنے کے لئے کمیٹی قائم کر دی۔ جبکہ گلگت میں عوام غیر معیاری اور خراب آٹا کھانے پر مجبور ہیں زرائع کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ گلگت ریجن کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن نمبر ۔ نوٹیفکیشن نمبر CR-1(13)/DCS&T/2024-25 کے مطابق آر ایس ڈی گلگت میں پڑی 32890 کلو گرام گندم ناقابل استعمال اور بوسیدہ ہوچکی ہے۔ ناقابل استعمال اور بوسیدہ گندم کو تلف کرنے کے لئے محکمہ زراعت’محکمہ تحفظ ماحولیات’ کمشنر گلگت ریجن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے دوسری جانب گلگت اور گردونواح کے علاقوں میں گندم و آٹے کے حصول کے لئے عوام ترس رہے ہیں جبکہ محکمہ خوراک کے حکام کی غیر زمہ دارانہ اور غفلت کے باعث ہزاروں کلوگرام گندم محکمہ خوراک کے گوداموں میں پڑے پڑے خراب ہوگئی ہے۔ گلگت میں عوام کے لئے غیر معیاری آٹا فراہم کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے پیٹ درد کی بیماریاں عام ہیں عوامی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کو خراب کروانے کے قبیحہ فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button