
ضلعی انتظامیہ گلگت کے زیر نگرانی یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سےایک پر وقار تقریب ہاٸی سکول نمبر 1 میں منعقد ھوٸی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر گلگت محمد طلحٰہ اسد خان اور میر محفل عبدالوہاب میر ڈپٹی ڈاٸریکٹر محکمہ ایجوکیشن گلگت تھے جبکہ شرکا میں مختلف سرکاری محکمہ جات کے ملازمین سول سوساٸٹی کے افراد سمیت سکول کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا آغاز با قاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے
پاکستان مسلم لیگ ن گلگت ڈوینژن کے سینر نایب صدر نمبردار کنوداس فضل الرحمٰن* نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم آج کے دن کی نسبت سے خوشی مناتے ہیں کہ 1940 میں منٹو پارک لاھور میں ہمارے قاٸدین نے قاٸد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں قرارداد پاکستان کو منظور کیا اور برصغیر میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کے لٸے علٰحیدہ ملک مطالبہ کیا جسکا خواب شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا ہمیں ملک عزیز کی قدر کرنا چاہیے جسے ہزاروں قربانیوں کی بدولت حاصل کیا گیا ہے ہم اپنے غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا ھے مگر افسوس ا مقام ہے کہ ہم آزاد ہونے کے باوجود شکر نہیں کرتے آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کا تحفظ کرتے رہینگے میں آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں آپ سب نے اس پروگرام میں شرکت کی ہم پاکستان کی سلامتی کیلۓ مل کر جدوجہد کرتے رہینگے میں تمام سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا جنہوں نے ملک عزیز پاکستان کے لٸے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے آزادی کیا ھوتی ہے آپ فلسطین اور کشمیریوں سے پوچھو ہم ایک آزاد ملک میں آزاد فضاٶں میں سانسیں لے رہے ہیں تو فوج ہی کی وجہ سے لے رہے ہیں حالیہ دنوں ملک کے اندر علماء کرام پر قاتلانہ حملوں اور ان کی شہادتوں کی شدید مذمت کرتا ہوں جو ملک کے خلاف ایک بڑی سازش ھے ہمیں متحد رہ کر ان کا مقابلہ کرنا ھوگا میں اپنی فوج کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان اور جی بی کے عوام آپ کے ساتھ ہیں جہاں آپ کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا